حیدرآباد۔27ستمبر(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی 28ستمبر کو محرم انتظامات پر بی بی کا الاوہ‘ بادشاہی عاشور خانہ‘ عزاء خانہ زہرہ‘الاو ہ سرطوق‘ بارگاہ عباس دیوان دیوڑھی‘قدیم عاشور خانہ حسینی علم کے علاوہ دیگر عاشور خانوں اور الائوں کا دور ہ کریںگے جہاں پر محرم کے انتظامات پر متعلقہ عہدیداروں کو احکامات بھی جاری کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمو دعلی کے ہمراہ بلدی ‘ برقی اور محکمہ آبرسانی عہدیداروں کے لئے پولیس کے اعلی عہدیدار اور محکمہ اقلیتی بہبود کے ذمہ داران بھی موجود رہیں گے۔