ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کو اوقافی جائیدادوں کے تحفظ پر زور

نئی دہلی ۔ 4 ۔ اگست (پریس نوٹ) جناب انتظار نعیم اسسٹنٹ سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے ریاست آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد وجود میں آنے والی نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد دونوں ریاستوں کی ترقی اور باہمی تال میل و خیر سگالی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ جناب چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر نے ڈپٹی چیف منسٹر کا منصب مسلم طبقہ سے منتخب کرتے ہوئے جناب محمد محبوب علی کو مقرر کیا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے نام اپنے پیام میں مرکزی معاون سکریٹری نے تذکرہ کیا ہے کہ ملک کی ایک اہم نئی ریاست کے قیام اور اس کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے محمود علی کے تقرر پر مسرت ہوئی ۔ اوقاف کے تحفظ کا کام ان کی خصوصی توجہ سے انجام پا سکے تو بڑی خوشی ہوگی۔