حیدرآباد۔/30جولائی، ( راست ) حافظ شکیل الرحمن کی اطلاع کے بموجب قلب شہر کنگ کوٹھی متصل مسجد جودی میں ایک مختصر مدتی عالم کورس برائے خواتین کے تیسرے بیاچ کا آغاز ہورہا ہے۔ الافادہ قرآن ہاؤز عصری سہولیات سے آراستہ ایک دینی علوم کا مرکز ہے جہاں عصری علوم سے وابستہ انٹر یا ڈگری تکمیل کئے ہوئے لڑکیاں اور گھریلو خواتین جو علم دین سے آراستہ ہونا چاہتی ہیں خاتون معلمات کی نگرانی میں ایک سالہ ڈپلومہ اِن اسلامک اسٹڈیز کورس ترتیب دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9989579472 پر ربط کریں۔