حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( راست ) : بی اے ، بی ایس سی ، بی کام میں داخلہ کی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 14 جون ہے ۔ 19 جون کو کالج الاٹمنٹ ہوگا اور 20 جون کو کالج میں طلبہ کو کونسلنگ کے لیے حاضر ہونا ہوگا ۔ ہندوستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں میں عثمانیہ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ گریجویٹس اور ماسٹرس کی ایک بڑی تعداد جن پیکٹ ، امیزون ، گوگل ، یاہو ، مائیکرو سافٹ ، زیبرونیکس ، ٹیک مہیندرا ، کیپٹل آئی کیو وغیرہ جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں اچھی خاصی یافت پر برسرروزگار ہے ۔ باوجود اس کہ عربی ہمارے ملک کی زبان نہیں ہے پھر بھی جہاں مواقع کم آتے ہیں وہیں اس اہلیت کے افراد بھی کم پائے جاتے ہیں جس کے باعث مقابلہ میں حاصل کی ہوئی سرویس کے مقابل ان مواقع میں آمدنی بہت بہتر ہوتی ہے ۔ آج کی عصری ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے ڈپارٹمنٹ آف عربک ، ویمنس کالج ، کوٹھی نے طالبات کے لیے بی اے عربی کورس پیش کیا ہے جو ان کمپنیوں کی ضرورت کو پوری کرتا ہے جس سے استفادہ کر کے طالبات اپنے مستقبل کے امکانات روشن کرسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ یہ واحد مضمون ہے جہاں روزگار کے حصول کے لیے مقابلہ بہت کم ہے ۔ ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے لیے عثمانیہ یونیورسٹی کی کالج لسٹ میں یونیورسٹی کالج فار ویمن ۔ کوٹھی کلک کریں اس میں سب سے پہلے نمبر پر دئیے گئے کورس بی اے ، سی بی سی ایس کو منتخب کریں اور وضاحت یا کونسلنگ کے دن صدر شعبہ عربی جناب سید عبدالرحمن سے راست یا فون نمبر 9390692069 ۔ 9704082248 پر ربط کریں ۔۔