ڈوکلم جیسی صورتحال سے گریز کی ہندوستان اور چین کو تلاش

نئی دہلی ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع نرملا سیتارامن اور چین کے وزیردفاع وی فینگ جمعرات کے دن تفصیل سے بات چیت کریں گے جس کا موضوع دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد کا خاتمہ کرنا اور باہمی تعاون میں اضافہ کرنا ہوگا۔ دونوں پڑوسی ممالک سرحدی تنازعہ نہیں چاہتے چنانچہ ڈوکلم جیسی صورتحال کے اعادہ سے گریز کیلئے راہیں تلاش کریں گے۔ وزیرخارجہ چین آج چار روزہ سرکاری دورہ پر ہندوستان پہنچے ہیں۔ تقریباً ساڑھے تین ماہ قبل وزیراعظم نریندر مودی اور صدر چین ژی جن پنگ اتفاق رائے کیا تھا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان راست ربط کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ ڈوکلم جیسی صف آرائی کا اعادہ نہ ہوسکے۔ وزیردفاع چین نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جس کے دوران مبینہ طور پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات حساس اور بالغ نظری کی حد تک پہنچیں۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، پانچ زخمی
مالدہ 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع مالدہ میں بنگلہ دیش کو کھانسی کے سیرپ کی اسمگلنگ روکنے کی کوشش میں دیہاتیوں سے بحث و تکرار کے بعد بی ایس ایف اہلکاروں کی فائرنگ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔دیہاتیوں کی سنگباری میں تین سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔