جموں ۔یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے تحصیل ٹھاٹھری میں جمعہ کی صبح ایک چھوٹی مسافر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔ ریاستی پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ٹھاٹھری ڈوڈہ میں آج صبح ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ دیگر پانچ زخمی ہونے کی توثیق ہوئی ہے۔ حادثے سے متعلق دیگر تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پھاگسو ڈوڈہ سے ٹھاٹھری جارہی ایک چھوٹی مسافر گاڑی کو جمعہ کی صبح تقریباً 8بجے جنگلوار نامی گاؤں میں حادثہ پیش آیا۔