بھدرواہ؍ جموں ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پانچ ارکان پر مشتمل ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کا قیام ہفتہ کو عمل میں لایا گیا ہے جو فائرنگ میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی ہلاکت کی تحقیقات کرے گی۔ اس نامعلوم شخص کی ہلاکت کے بعد وادی میں پرتشدد احتجاج پھیل گیا جس سے مجبور ہوکر حکام نے اس فرقہ وارانہ طور پر حساس شہر میں غیرمعینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیا۔ ضلع انتظامیہ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ نعیم شاہ کی ہلاکت کے پیچھے مخالف گاؤکشی عناصر کا ہاتھ ہے۔