ڈونڈ پلی کی درگاہ سے ناجائز قبضہ جات کو برخاست کرنے کی نمائندگی

متولی درگاہ کی وزیر صحت سی لکشما ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : جڑچرلہ تعلقہ ضلع محبوب نگر راجہ پور منڈل کے تحت موضع کوٹنے پلی ، گرام پنچایت ڈونڈو پلی میں واقع درگاہ حضرت شاہ محمد وہاب سروے نمبر 53 میں زائرین کی سہولت کے لیے وزیر ڈاکٹر سی لکشما ریڈی ( وزیر صحت حکومت تلنگانہ )کی  جانب سے منظورہ ترقیاتی پراجکٹ کی عمل آوری کے لیے نمائندگی کی گئی ۔ متولی درگاہ مولانا الحاج شاہ محمد عبدالرفیق جنیدی غوثوی نے سرپنچ مقامی گرام پنچایت گریدھر ریڈی کی قیادت میں وزیر کو ایک یادداشت پیش کیا اور توجہ دلایا کہ انہوں نے گزشتہ سال عرس کے موقع پر درگاہ کے ترقیاتی پراجکٹ کا اعلان اور درکار فنڈس کی اجرائی کا بھی تیقن دیا تھا ۔ پراجکٹ میں نیاز شریف و تبرکات کے لیے وسیع و عریض باورچی خانہ ، وضو خانہ ، مرد و خواتین کے لیے علحدہ بلاکس ، طعام خانہ ( لنگر ) و دیگر عمارتیں تجویز کی گئیں ۔ اس پراجکٹ کے لیے سرکردہ انجینئرس و آرکیٹکٹس کی خدمات حاصل کی گئیں ۔ درگاہ کے تحت موقوفہ اراضی پر چند نا جائز قبضوں کی برخاستگی کیلئے بھی وزیر کو توجہ دلائی گئی ۔۔
متولی درگاہ حضرت سید شاہ محمد عبدالوہاب موضع کوٹنے پلی ، جڑچرلہ تعلقہ ، ضلع محبوب نگر ، مولانا شاہ محمد عبدالرفیق جنیدی غوثوی ، وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کو درگاہ کے ترقیاتی پراجکٹ کے ضمن یادداشت پیش کرتے ہوئے ۔ تصویر میں سرپنچ گریدھر ریڈی بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔۔