ٹوکیو ۔ وزیراعظم جاپان سنیزو ابے نے صدرامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کیلئے نوبل امن انعام دینے کی تجویز رکھی ہے ۔ امریکی حکومت کی درخواست پر انہوں نے ٹرمپ کو نامزد کیا ہے ۔ جمعہ کے دن ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم جاپان انہیں امن کا نوبل انعام دینا چاہتے ہیں۔ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات شروع کرنے پر یہ انعام دیا جائے گا۔