ڈونالڈ ٹرمپ ٹیکس اصلاحات کے منصوبے پر تفصیلی بحث کریں گے

بسمارک، نارتھ ڈکوٹا 7ستمبر (رائٹر ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹومپ نے آج کہا کہ وہ اگلے دو ہفتوں میں اپنے ٹیکس اصلاحاتی منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور ان کی معلومات حاصل کریں گے ۔ٹرمپ نے ، جو نارتھ ڈکوٹا کے دورے پر آئے تھے ، امریکہ میں ٹیکس اصلاحات کے لئے اپنے جامع اصولوں کے بارے میں معلومات دیں، جس میں امریکی ٹیکس کوڈ کو آسان بنانے اور متوسط طبقہ کے امریکیوں کو ٹیکس سے راحت فراہم کرنا شامل ہے ۔