ڈونالڈ ٹرمپ اور تھریسامے کے درمیان لفظی جھڑپ

واشنگٹن ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے ساتھ ایک تنازعہ کا شکار ہوگئے ہیں جہاں انہوں نے مسلم مخالف پروپگنڈہ کے خلاف تھریسامے کے ذریعہ کی جانے والی تنقید کی مذمت کی۔ ٹرمپ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ تھریسامے اپنی توجہ مجھ پر نہیں بلکہ انتہاء پسند اسلامی دہشت گردی کی جانب رکھئے جس نے برطانیہ میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں۔ ہم مزے میں ہیں۔ یاد رہیکہ صرف کچھ گھنٹے قبل ہی سوشیل میڈیا پر برطانوی دائیں بازو کے قائد کی جانب سے اسلاموفوبیا کے ویڈیوز اپ لوڈ کئے گئے تھے جس کے بعد ٹرمپ نے بھی سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے۔

امریکہ میں پہلی بار
سکھ خاتون میئر کا انتخاب
نیویارک ۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا کے یوباسٹی میں پہلی خاتون سکھ میئر پریت دیدبل کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ کیلیفورنیا سٹی کونسل کی جانب سے پریت دیدبل کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ 5 ڈسمبر کو موصوفہ اپنے عہدہ کا حلف لیں گی۔ این بی سی سے ملحقہ کے سی آر اے ۔ ٹی وی، نیوجرسی نے آج یہ اطلاع دی۔ اطلاعات کے مطابق دیدبل پہلی بار یوباسٹی کونسل کے لئے 2014ء میں منتخب ہوئی تھیں اور فی الحال نائب میئر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اپنے خاندان میں گریجویشن کی تکمیل کرنے والی وہ واحد خاتون ہیں۔ ملک کا ستر ۔ یوبا خطہ ایسا ہے جہاں سکھوں کی کثیر تعداد آباد ہے۔