تھانے ۔26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ناسک کے دو افراد کے خلاف ایک خاتون کو ڈوی کے لئے ہراساں کرنے کی بناء پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ متاثرہ خاتون کی شکایت کے بموجب جو ایک پولیس کانسٹیبل ہے ، اُس کی شادی کلیدی ملزم (اُس کے شوہر ) سے ناسک میں جون میں ہوئی تھی ۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار کے بموجب بعد ازاں اُس کا تبادلہ ممبئی ہوگیا اور شوہر اُس کے ساتھ مقیم ہوگیا ۔ وہ اُسے ڈوری کے لئے ہراساں کیا کرتا تھا ۔ شوہر اور اُس کی ماں نے اُس کی ای میل ہائیک کرلی اور اُس کے سیل فون سے چھیڑ چھاڑ بھی کی ۔ اُنھوں نے اُس کے خلاف جھوٹے پیغامات پھیلائے ۔ اس خاتون اور اُس کے دوستوں کو اس کی خبر ہوگئی ۔ شکایت کے بموجب خاتون کو اُس کے شوہر نے ڈوری کیلئے زدوکوب کیا اور اُس کے والدین سے شادی کے موقع پر قیمتی زیورات حاصل کئے ۔ قانون تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ مانپاڑہ پولیس نے درج کرلیا ہے ۔