ڈوب جانے کا احساس ‘ روپئے کی قدر بمقابلہ ڈالر سطح

تاریخ کی سب سے کم ترین یعنی 69 روپئے

حیدرآباد ۔یکم جولائی ( سیاست نیوز) بروز جمعرات ہندوستانی روپئے کی قدر تاریخ میں سب سے کم تر سطح پرپہنچ گئی اور مارکٹ نے بمقابلہ ڈالر پیشن گوئی کی ہے کہ ایشیاء کی اس کرنسی کی کارکردگی کی سطح 70 – 71 کو مات کردے گی ۔ خام تیل کی بڑھتی قیمتیں ‘ بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کا خوف اور امریکی قرض کا استحکام وہ تمام عوامل ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف روپئے کی قدر میں بلکہ دوسرے ایشین ممالک کی کرنسی میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ برآمدی معیشتوں کے خسارے میں تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں سے جلے پر تیل ڈالنے کا کام کیا ۔ علاوہ ازیں تجارتی جنگ کے خوف نے ممبئی تا جکارتہ اور جکارتہ سے منیلا تک تمام مارکٹس میں تہلکہ پیدا کردیا ۔ اس صورتحال کو پیش نظر رکھ کر سنٹرل بینکس نے لیکویڈیٹی کی شرح کو بڑھا دیا تاکہ تمام کرنسی کو بجائے باہر جانے کے یہیں پر ہی روکے رکھے ۔ جمعرات کو ہندوستانی روپئے کی قدر بمقابلہ ڈالر سب سے کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی یعنی ایک ڈالر کے مقابلہ 60.09 روپئے لیکن آر بی آئی کی بالراست مداخلت کے اور جس میں اس نے ریاستوں کی جانب سے چلائے جانے والے بینکس کو ہدایات جاری کی تھی کہ وہ اپنے پاس موجود ڈالرز کو فروخت کردیں ۔ اس گروٹ نے مزید سنگینی اس وقت اختیار کرلی جب درآمدی بل کی افراط اورمالی حالت میں رکاوٹ بشمول کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے تشویشناک صورتحال پیدا کردی ۔ جیسے ہی تجارتی جنگ کا خدشہ بڑھنے لگا جنوب مشرقی ایشین مارکٹس میں انحطاط دیکھا گیا ۔