ڈنمارک کے مسلم سیاستداں کی جانب سے اسلامی پارٹی کا قیام

کوپن ہیگن ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ڈنمارک کے سیاستداں آرنولڈ وینڈورن جنھوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے، اعلان کیاکہ وہ اپنے آبادی وطن میں ایک نئی اسلامی پارٹی قائم کریں گے جو باہمی اتحاد کے لئے کام کرے گی۔ اُنھوں نے دعویٰ کہ 19 مارچ کو منعقد ہونے والے میونسپل انتخابات میں اُن کی پارٹی کو 3 نشستیں ملیں گی۔ ڈورن جنھوں نے کبھی مخالف اسلام فلم ’’فتنہ‘‘ بنائی تھی، مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد اسلام کی تبلیغ میں مصروف ہیں۔ اسلام پر ہمارے نکتہ نظر کو ہم پیش کریں گے۔ ہم اقلیتوں کی بہبود کیلئے کام کریں گے اس کے علاوہ تحفظ جانواران پر بھی زور دیں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ان کی پارٹی کا موقف ہم جنس پرستی پر کیا ہوگا تو انہوں نے کہا کہ تمام معاملات ذاتی امور کہلاتے ہیں۔ انہیں ذاتی ہی رکھا جائے۔ فلم فتنہ کے خلاف عالم اسلام میں زبردست احتجاج کے بعد انہیں مشرف بہ اسلام ہونے کی ترغیب ملی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے فوری بعد انہوں نے فریضہ حج ادا کیا۔ اب وہ ہالینڈ کے ایک ملین مسلمانوں کی آواز بن کر کام کرنا چاہتے ہیں۔