ڈنمارک کو نیوکلیر ہتھیاروں سے نشانہ بنانے روس کی دھمکی

لندن ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج ڈنمارک کو نیٹو میزائیل ڈیفنس شیلڈ کا رکن بننے پر نیوکلیر ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی ۔ کوپن ہیگن میں روس کے سفیر میخائل وینن نے کہا کہ ڈنمارک کا مغربی ممالک سے اتحاد روس کیلئے خطرہ ہوگا ۔ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو پھر نتائج کا سامنا کرنے کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا۔