ڈنمارک میں پورے چہرے پر نقاب پر امتناع کا قانون نافذ

اِسٹاکہوم ۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک میں اسلامی انداز کے پورے چہرے کے نقاب پر امتناع کا قانون آج سے نافذ کردیا۔ کوئی بھی خاتون ایسا نقاب عوامی مقامات پر پہنے ہوئے نظر آئے تو اسے جرمانہ کیا جاسکے گا، تاہم انسانی حقوق کارکنوں نے اس کو ’’خواتین کے حقوق غصب‘‘ کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے، تاہم اس دلیل کی تائید کی کہ اس سے مسلم مہاجرین میں ڈنمارک کے معاشرہ میں اتحاد پیدا ہوگا۔ جرمانہ کی رقم ایک ہزار کرونر(156 امریکی ڈالر یا 134 یورو) مقرر کی گئی ہے۔