ڈنمارک میں اندھادھند فائرنگ ، ایک ہلاک4زخمی

ہیل سنکی۔7اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈنمارک کی پولیس نے کہا کہ ایک 20سالہ شخص ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے ۔ جب کہ شمالی کوپن ہیگن میں مجرموں کے دو گرہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس کے بموجب ہفتہ کی رات دیر گئے اس فائرنگ کے تبادلہ میں ملوث 14 افراد کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا گیا ۔ جن میں ایک ٹی وی کا تشہیرکنندہ بھی شامل ہے ۔ فائرنگ کے تبادلہ میں مہلوک نوجوان 20 اور 27 سال کے درمیان کی عمر کا تھا اور مبینہ طور پر اس کے مجرمانہ گرہوں سے روابط تھے ۔