ہوسٹن۔/25اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے کہا کہ ایک اسٹور کے باہر دو پولیس افسران کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔ حکام نے کہا کہ 29 سالہ ارمینڈو ہاوریز اور ایک نامعلوم خاتون کو اس ضمن میں حراست میں لے لیا گیا۔ ڈلاس کے میئر مائیک رالنگ نے کہا کہ’’ ہمیں مطلوبہ آدمی مل گیا ‘‘کارروائی کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک ڈیوٹی آفیسر کو گزشتہ روز ایک ہوم ڈپو سے یہ درخواست موصول ہوئی تھی کہ اس شخص کی گرفتاری کیلئے افسران کو روانہ کیا جائے۔ دو افسران گرفتاری کیلئے پہنچے تھے جنہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ اس اسٹور میں کام کرنے والا ایک سیویلین بھی شوٹنگ میں زخمی ہوا ہے۔ تینوں زخمیوں کا ٹیکساس کے ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے۔