کولکتہ 2 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں بائیں بازو کی جماعتوں نے 6 ڈسمبر کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی دن 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کردیا گیا تھا ۔ بائیں بازو کی 17 جماعتوں کا ایک اجلاس علیم الدین اسٹریٹ میں سی پی ایم ہیڈ کوارٹرس پر منعقد ہوا ۔ سی پی ایم پولیٹ بیورو کے رکن و بائیں بازو محاذ کے صدر نشین بمن بوس نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ 6 ڈسمبر کو مہاجاتی سدن سے رابدرا سدن تک ایک ریلی بھی منعقد کی جائیگی ۔ مسٹر بوس نے عوام سے بلا لحاظ سیاسی وابستگی اس احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔