ڈرون کے استعمال کا غیر ملکی صحافیوں پر الزام

یانگون ۔ 29اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) میانمار کی پولیس نے الزام عائد کیا کہ رپورٹنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکی صحافی میانمار کی پارلیمنٹ پر حملہ کیلئے ڈرون طیارے استعمال کررہے ہیں ۔ ایک شخص کو اس الزام میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور عدالت میں اس پر عائد الزامات کی پہلی سماعت عنقریب ممکن ہے ‘ اگر جرم ثابت ہوجائے تو اسے تین سال کی قید ہوسکتی ہے اور اُس کا ملک میں داخلہ ممنوعہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔ چار افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے جن میں دو غیر ملکی اور دو مقامی صحافی ہیں ۔ سماعت 10نومبر کو مقرر ہے ۔ پولیس کے نائب سربراہ کرنل کیاؤمو نے اس کا انکشاف کیا ۔ دو افراد کی شناخت میانمار کے صحافی آنگ ہائنگ گو اور نیاٹن ظاہر کی گئی ہے ۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان نے حکومت میانمار پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ خدمت کے پیرؤں کی دہشت گردی پھیلارہے ہیں اور مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں ۔ میانمارمیںجاریہ سال کئی صحافی گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔