عدن 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مشتبہ ڈرون حملہ میں جو جنوبی یمن کے علاقہ میں کیا گیا ، القاعدہ سے مربوط پانچ مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے۔ مقامی عہدیداروں کے مطابق ایک گاڑی میں مہلوکین سفر کررہے تھے کہ وادیٔ دیکھا میں اس پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ پانچوں مہلوکین میں مقامی القاعدہ سربراہ ابو احمد الکاظمی بھی شامل تھا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ امریکہ کا ہی وہ واحد ملک جو یمن پر مسلح ڈرون حملے کررہا ہے جس کا سلسلہ حکومت مخالف اور حکومت حامی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں اور سعودی قیادت والے فضائی حملوں کے دوران بھی جاری رکھا گیا تھا۔