ڈرون تیکنک نافذ کرنے سرکاری کمیٹیاں تشکیل

نئی دہلی ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج اعلان کیا کہ 3 کمیٹیاں ٹاسک فورس کی مدد کیلئے گزشتہ اپریل میں قائم کی گئی ہیں تاکہ ملک میں ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جاسکے ۔ ان کمیٹیوں نے علحدہ علحدہ طور پر ڈرون طیاروں کی تعمیر فضائی حدود اور فضائی ٹریفک کے انتظامیہ کی پالیسی اور متعلقہ مسائل کے بارے میں اپنی سفارشات پیش کردی ہیں ۔ 13 رکنی ٹاسک فورس توقع ہے کہ ڈرون طیاروں کے بارے میں اپنی رپورٹ 6 ماہ میں پیش کردے گی ۔