ڈاک عدالت

حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ آفسیس کے بموجب 21 ویں ڈیویژنل سطح کی ڈاک عدالت سہ ماہی ختم 30 نومبر کے لیے حیدرآباد ساوتھ ایسٹ ڈیویژن میں ڈاک خدمات سے متعلق منعقد کی جارہی ہے جو 18 دسمبر کو 11 بجے دن دفتر سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹ آفسیس حیدرآباد ساوتھ ایسٹ ڈیویژن2 پر مقرر ہے جس میں عوام سے ڈاک خدمات سے متعلق شکایات سماعت کی جائیں گی ۔ عوام کی شکایت 15 دسمبر سے قبل روانہ کی جاسکتی ہیں ۔ مکتوبات اور لفافوں پر ’’21 ویں ڈیویژن لیول عدالت تحریر کرناچاہئے ‘‘۔۔