حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی کے سبب دو ماہ کے لڑکے کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیوا کمار جس کی عمر 2 ماہ بتائی گئی ہے ۔ عبداللہ پور میٹ علاقہ کے ساکن متیم کا بیٹا تھا ۔ اس شیر خوار بچے کی صحت ناساز ہونے کے سبب مقامی پالی کلینک سے رجوع کیا گیا ۔جہاں ڈاکٹر نے طبی تشخیص کے بعد دوا کے استعمال کا مشورہ دیتے ہوئے روانہ کردیا ۔ تاہم اچانک دوسرے دن اس بچے کی صحت بگڑ گئی اور اس کو دوبارہ ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا ۔ اس دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔