ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی سے شیرخوارکی موت

حیدرآباد ۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی سے شیر خوار فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 22 دن کے شیرخوارکی جو پرشانت نگر علاقہ کے ساکن محمد اکرم کا بیٹا تھا، کل ختنہ کروائی گئی تھی۔ پولیس لنگرحوض کے مطابق ڈاکٹر نے مبینہ طور پر دوائی زائد مقدارمیں دے دی تھی۔ تاہم بچہ کو شام گھر واپس لے جایا گیا تھا کہ اچانک اس کی صحت بگڑ گئی اور اس دوران بچہ فوت ہوگیا۔ لنگرحوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔