ڈاکٹر ٹی نرہری کی کتاب کشکول کا رسم اجراء، مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کا خطاب

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( راست ) : ڈاکٹر ٹی نرہری کی 25 ویں کتاب ’ کشکول کی رسم اجراء بنڈارو دتاتریہ مرکزی وزیر لیبر کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ وزیر موصوف کے دفتر پر منعقدہ پر سادہ تقریب میں مصنف ڈاکٹر ٹی نرہری مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب عام معلومات پر مشتمل قطب شاہی دور میں اردو ، تلگو ادب ارتقاء کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات ، ہمارا بجٹ کس طرح مرتب کیا جاتا ہے ۔ برقی وسائل و دیگر مضامین جو کتاب میں درج ہے اس پر روشنی ڈالی ۔ بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کو قائم کرنے میں تلنگانہ عوام ، ایڈوکیٹس ، طلباء ، دانشور ، عالم و فضال نے اہم رول ادا کیا ۔ تلنگانہ میں مشترکہ تہذیب و تمدن اور ادب کے ارتقاء میں دکن کے سلاطین مصنفین کے خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ دکن کے قطب شاہی ، آصفجاہی سلاطین ، امراء ، جاگیر دار ، راجاؤں نے خاص کر راجا راجیشور راؤ اصغر کے ادبی فروغ خدمات میں نمایاں خدمات انجام دی ۔ ان ہی حکمران کی مالی امداد سے ہی بھدرا چلم میں رام مندر تعمیر کی گئی ۔ اوما مہیندر سکریٹری بی جے پی نے تقریب کی صدارت کی ۔۔