حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : سدی پیٹ کی معروف شخصیت و سماجی کارکن ڈاکٹر معین حال مقیم ابوظہبی کی جانب سے اپنی قیام گاہ پر عید ملاپ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں ، قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر ، سابق مرکزی وزیر مسٹر سروے ستیہ نارائنا کانگریس کے ارکان قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین ، مسٹر ایم ایس پربھاکر ، مسٹر رنگاریڈی صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ، مسٹر سکندر ، مسٹر عابد محی الدین ( مخدوم برادرس ) ، مسٹر شمس الدین ، ڈاکٹر غوث محی الدین ، ڈاکٹر چاری کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ ڈاکٹر معین نے تمام مہمانوں کو تہنیت پیش کی جب کہ مسٹر سروے ستیہ نارائنا نے ڈاکٹر معین کو تہنیت پیش کیا ۔۔