ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ سے سینکڑوں افراد فیضیاب

تشخیص‘ علاج‘ سرجریز‘ ادویات اور آمد ورفت کی سہولتوں کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 14؍فبروری (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم بانی شاداں میڈیکل کالج و ہاسپٹل ‘ ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج و ہاسپٹل کی انتھک کوششوں وہ کاوشوں کا ثمرہے کہ آج سینکڑوں افراد استفادہ کررہے ہیں ۔ کالجس اور ہاسپٹل سے کئی مریض شفاء یاب ہوکر اپنی معمول کی زندگی گزرارہے ہیں ۔ اس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ ڈاکٹر وزارت رسول خان مرحوم کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے ۔ مرحوم نے ملت کے بے یارو مددگار اور معاشی پسماندگی کا شکار بلامذہب و ملت طبی دنیا میں بے لوث خدمت کی ذمہ داری اٹھائی تھی ان کے حیات میں انہوں نے قوم کو طبی میدان میں بے یارو مددگار نہیں چھوڑنا چاہتے تھے ۔ آج ڈاکٹر مرحوم کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے کیوں کہ محترمہ شاداں وزارت رسول خان ‘ سکریٹری ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی ‘ جناب اعزاز الرحمن وائس چیرمن ڈاکٹر وی آرکے ایجوکیشنل سوسائٹی ‘ ڈاکٹر محمد صارب رسول خاں منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی زیر نگرانی 28جنوری 2015کو ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل میں آغاز کردہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مفت میگا میڈیکل ہیلت کیمپ غیر معمولی شباب کے ساتھ جاری ہے جہاں پر ہر دن ہر قسم کے مریض سینکڑوں کی تعداد میں رجوع ہوکر تشخیص و علاج سے استفادہ کررہے ہیں ۔ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل میںجاری اس میگا میڈیکل کیمپ میں یومیہ 500 تا 600 مریض رجوع ہورہے ہیں ۔ ان مریضوں میں سے 300تا 400مریضوں کو تشخیص کے بعد علاج کے لیئے دواخانہ میں ان پیشنٹ کی حیثیت سے شریک کیا جارہا ہے ۔شفا یاب مریضوں کو ان کے گھروں تک واپسی کے لیئے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بحسن وخوبی فراہم کی جارہی ہے ۔ یہی نہیں بلکہ میڈیکل کیمپ تک مریضوں کی آسانی کے ساتھ رسائی کے لئے مفت آمد و رفت کے لئے گاڑیوں کا خصوصی طور پر انتظام کیا گیا ہے ۔ انتہائی ناگفتہ حالت والے مریضوں کی بھی مفت سرجری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں طبی ادویات بھی مفت دی جارہی ہیں ۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس ‘ ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر حیدرآباد نے بتایا کہ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل میں جاری ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مفت میگا میڈیکل اینڈ ہلت کیمپ کے دوران مریضوں کے لئے ہر قسم کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دواخانہ میں ماہر و تجربہ کار‘ سوپر اسپشلسٹس ڈاکٹرس ‘ پروفیسرس ‘ پیرامیڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کی خدمات دستیاب ہے ۔ کیمپ کے دوران جنرل میڈیسن کے جنرل سرجریز‘ ارتھوپیڈکس ‘ گیانوکالوجسٹس‘ پیڈیاٹرکس‘ ای ۔این۔ٹی ‘ آپتھالمولوجی ‘ سائیکاٹری ‘ انستھیشیاء پالمونولوجی ‘ کارڈیالوجی‘ پلاسٹک سرجری‘ انکالوجی‘ نفرالوجی‘ یورولوجی کے علاوہ دیگر سرجریز شامل ہیں ۔مریضوں کی تشخصی کے لئے فری اسکیان‘ فری ڈائیلاسس اور فری ایم ۔آر۔ آئی‘ کی بھی کی جارہی ہے ۔یومیہ اوسطاً 1200تا 1500مختلف طبی معاینہ کئے جارہے ہیں ۔ہر دس مریضوں کا ڈائیلاسس اور 300کے قریب ایکسرے بھی مفت نکالے جارہے ہیں ۔ مریضوں کو مختلف شہروں کے مختلف مقامات سے ڈاکٹر وی آر کے کالج میں جاری مفت میڈیکل کیمپ تک پہونچنے اور پھر تشخیص و علاج اپنی منزل تک واپس جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت پہنچائی جارہی ہے ۔میڈیکل کیمپ کے اوقات صبح 9تا 2 بجے دن اور سہ پہر 3تا 5 بجے شام مقرر ہے ۔ جب کہ مریضوں کو صبح 8بجے بذریعہ ٹرانسپورٹ /ایمبولنس دواخانہ لایا جارہا ہے اور تشخیص علاج کے بعد مریضوں کو 2 بجے دن ان کے گھروں تک واپس روانہ کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مفت میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ جو کہ وی آر کے ہاسپٹل میں جاری ہے مریضوں کی سہولت کے لئے کیمپ میں 24گھنٹے ہیلپ لائن کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو مریضوں اور اٹنڈنٹس کے لئے سہولت اور اطمینان بخش ثابت ہورہا ہے۔ دو ایمبولنس گاڑیاں بھی رکھے گئے ہے جس سے مریض بھر پور استفادہ کررہے ہیں۔ ہیلت کیمپ کو دیکھتے ہوئے سینکڑوں مریض دور دراز علاقوں سے اپنے اطمینان بخش تشخیص وعلاج کے لئے رجوع ہورہے ہیں ۔ اس کیمپ کے دوران مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے آپریشن تھیٹرس ‘ پوسٹ آپریٹیو وارڈس ‘ آئی سی سی یو‘ ایم آئی سی یو‘ کے علاوہ ایمرجنسی وارڈس بھی عصری آلات کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے ۔ اس میگا میڈیل مفت کیمپ میں مایہ ناز اور تجربہ کار ماہر ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ایسے مریض جو مفت میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ سے استفادہ کے خواہش مند افراد 24گھنٹے ہیلپ لائن نمبر لائن نمبرس 9391135243 / 9849019535 / 9966112448 / 7702997381 / 9849658786 / 9866606046پر ربط کریں۔