گذشتہ کیمپ کے موقع پر دو لاکھ مریضوں کی تشخیص و علاج اور تین ہزار فری سرجریز، مریضوں کو استفادہ کا مشورہ
حیدرآباد۔24؍جنوری (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کا آغاز ماہ فبروری 2014ء میں ہوا تھا چھ ماہ تک جاری کیمپ کے دوران ایک لاکھ 96ہزار 568مریضوں کی تشخیص، علاج و معالجہ اور سرجریز کے انہیں مفت ادویات ، ٹرانسپورٹ سہولت اور طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ہاسپٹل ا ور ڈاکٹر وزارت رسول خان ویمنس میڈیکل وہاسپٹل نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی۔ اس فری میگا کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی وڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی اور سید اعزار الرحمن وائس چیرمین ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشن سوسائٹی نے کی۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان کی نگرانی میں پروفیسرز، اسوسی ایٹ پروفیسرس،ماہرو تجربہ کار ڈاکٹرس اور دیگر عملے کی خدمات مریضوں کے لئے چھ ماہ تک جاری تھیں۔ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم بانی شاداں گروپ آف تعلیمی ادارے جات کی حتی المقدور کوششوں اور جستجو و تڑپ کا نتیجہ ہے کہ شاداں میڈیکل کالج و ہاسپٹل اور ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج و ہاسپٹل کے ذریعہ ہزاروں مریض اپنی تشخیص کراتے ہوئے استفادہ کئے ہیں۔ اس فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ میں جس طرح چھ ماہ کے دوران خصوصی شعبہ جات کے تحت خدمات انجام بہم پہنچائی گئی تھی ان میں جنرل میڈیسن، جنرل سرجریز، آرتھوپیڈکس، آبسٹیٹریکس اینڈ گائنکالوجی، پیڈیاٹرکس، ای این ٹی، آپتھالمولوجی، سیکھیاٹری، اینشتھشیا، پالمونولوجی، کارڈیالوجی، پلاسٹک سرجری، آنکولوجی، نیپرورولوجی، یورولوجی، پیڈ یاٹرک سرجری شامل تھیں۔ اس مرتبہ فری اسکان، فری ڈائلاسس اور فری ایم آر آئی بھی کیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہیکہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم بانی شاداں میڈیکل کالج و ہاسپٹل و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج و ہاسپٹل کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہیکہ آج یہ دونوں کالجس اور ہاسپٹلس سے استفادہ کرنے والے ہزاروں مریض شفایاب ہوکر بہتر سے بہتر زندگی گزار رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب مرحوم کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔ سینکڑوں لڑکیاں اور لڑکے ان اداروں سے ڈاکٹرس بن رہے ہیں اور مستقبل میں ان کی خدمات ملک و بیرون ملک جاری رہیں گی۔ ڈاکٹر صاحب کی بے تھکان جدوجہد،دور اندیشی، انکساری اور تڑپ نے ان اداروں میں مسلم طلبا و طالبات کو اعلیٰ پروفیشنل تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا اور انکے تابناک مستقبل کا ضامن بنا۔ ملت اسلامیہ کے غریب اور مستحق ہونہاروں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ غریب عوام کے بہتر علاج و معالجہ کے لئے ڈاکٹر صاحب کی جو کوششیں تھیں اسی کے پیشِ نظر گذشتہ چھ ماہ سے فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کا آغاز کیا گیا تھا جو کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچا۔ کیمپ کے اختتام کے بعد بھی مریضوں کی مفت تشخیص، علاج ومعالجہ اورمفت ادویات فراہم کئے جائیںگے۔ اس طرح یہ فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ گذشتہ سال فبروری سے کامیابی کے ساتھ تکمیل پایا۔ اس کیمپ سے استفادہ کنندہ گان کو مزید علاج و معالجہ کے لئے مستقبل میں بھی مکمل مفت سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ٹرانسپورٹیشن انتظام ہاسپٹل کی جانب رہے گا جو شہر کے مختلف علاقوں سے مریضوں کوصبح 8بجے ہاسپٹل لے کر آئیں گے اور تشخیص کے بعد 2بجے واپسی عمل میں آئے گی۔ اسی طرح 2بجے دوپہرمریضوں کو لائیں اور شام 5بجے واپسی عمل میں آئے گی۔کیمپ کے اوقات صبح9تا 2 اور 3بجے تا شام 5بجے رہیں گے۔ کیمپ کا آغاز 28 جنوری سے ہوگا۔ اس کیمپ میں جن ممتاز اور ماہر ڈاکٹرس کی خدمات حاصل ہیں ان میں جنرل میڈیسن ٹیم کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر بالاناگیشوری و ڈاکٹر ملتانی، جنرل سرجری ٹیم کے قیادت پروفیسر ڈاکٹر علیم اللہ و ڈاکٹر اے وائی چاری، پیڈیاٹرک سرجری ٹیم کی قیادت ڈاکٹر بھارتی ریڈی، آرتھوپیڈکس ٹیم کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر دتتا، آبسٹیٹرکس اینڈ گائنالوجی ٹیم کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر ارونا رائچل ، پیڈیاٹرکس ٹیم کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر عارف لتھانی ، ڈیرماٹولوجی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر داس، ای این ٹی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر غلام غوث، آپتھالمولوجی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اُوپیندرا، سائکیاٹری ٹیم کی قیادت ڈاکٹر بیگ اور ڈاکٹر منہاج ، کارڈیالوجی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر شکیل حیدر خان، گیسٹرو انٹرولوجی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر دھاگا، پلاسٹک سرجری ٹیم کی قیادت ڈاکٹر موہن کرشنا، نیپرولوجی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر سبرامنیم، نیرولوجی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر سرینواس اور یورولوجی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر بی کونڈا رمیش اور ڈاکٹر سرینواس نے کی۔