حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ میں مزید 25دن کی توسیع کی گئی ہے۔ ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل عزیز نگر ولیج ، معین آباد منڈل ، ضلع رنگا ریڈی میں جاری کیمپ سے نہ صرف شہر حیدرآباد ، رنگاریڈی بلکہ اطراف و اکناف کے اضلاع کے علاوہ کرناٹک اور مہاراشٹرا کے 80ہزار سے زائد مریض استفادہ کرچکے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ایک لاکھ مریضوں کی تشخیص اور علاج کا نشانہ رکھا گیا ۔ فری طبی کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں محمد وزارت رسول خان اورسید اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی اور ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج اور ڈاکٹر وزارت رسول خان میڈیکل کالج کررہے ہیں۔ اب تک اس کیمپ سے مفت استفادہ کرنے والے مریضوں کو علاج کے ساتھ ادویات ، طعام اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سوپر اسپالٹی ڈاکٹرس کی ٹیم مفت تشخیص اور سرجی کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 10تا 15ہزار مریضوں کا مختلف امراض کے سلسلہ میں سرجری کی گئی جبکہ دیڑ ھ تا دو لاکھ مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں گلوکوس، شوگر، مکمل خون کا معائنہ، سی ٹی اسکائن، ایکسرے، الٹراسائونڈ ،بائیو کیمسٹری اور پتھیالوجی شامل ہے۔
الحمد للہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیمپ سے رجوع ہونے والے ہزاروں مریض شفایاب ہورہے ہیں۔ عصری سہولتوں سے آراستہ لیبارٹریز، آپریشن ٹھیٹرس، پوسٹ آپرٹیٹیووارڈس، آئی سی سی یو، ایم آئی سی یو کے علاوہ ایمرجنسی وارڈس کے ساتھ ساتھ نامور سرجنس کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف جنرل سرجری میں ڈاکٹر اے وائی چاری کالج اور دواخانہ کے ڈین بھی کے علاوہ ڈاکٹر علیم اللہ خان پروفیسر آف سرجری شعبہ پیڈیاٹرک میں ڈاکٹر وکرم جیت سنگھ ڈپارٹمنٹ آف آپتھالوجی میں ڈاکٹر اوپندرا اور ڈاکٹر موہن رائو پروفیسر اور سابق ایڈیشنل ڈائرکٹر حکومت آندھراپردیش کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ امراض جلد کے لئے ڈاکٹر داس سابق پروفیسر اور سپرنٹنڈنٹ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل اور شعبہ خواتین کے امراض کے لئے گیانالوجی میں کافی تجربہ کار ڈاکٹر اروناراچل کی خدمات حاصل ہیں۔ ڈاکٹر ایشور پرساد ٹی بی اور Asthamaکے امراض کا معائنہ کررہے ہیں اور مریضوں کے لئے Sparrow Meter Testمفت فراہم کیا جارہا ہے۔ نفسیاتی امراض کے لئے ڈاکٹر منہاج اور ڈاکٹر بیگ کی خدمات حاصل ہیں۔ شعبہ کارڈیالوجی کے مریضوں کے لے شہر کے نامور ڈاکٹر شکیل حیدر خان کی خدمات حاصل ہیں۔