شاداں ہاسپٹل میں مریضوں کا اژدھام ‘ تاحال43ہزار افراد کی تشخیص ‘ علاج و ادویات کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 12؍ مارچ (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم نے اپنی زندگی میں ملت اسلامیہ کے مردو خواتین اور بچوں کی بہتر صحت اور نگہداشت کا خیال رکھتے ہوئے ہاسپٹلس کا قیام عمل میں لایا تھا ان کے مقصد کے پیشِ نظر غریب و متوسط مسلمانوں اور دیگر ابنائے وطن کی مفت تشخیص و علاج اور مفت ادویات کی فراہمی کے ذریعہ انتظامیہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ بہتر صحت و نگہداشت کے لئے عصری سہولتوں سے آراستہ لیبارٹریز، آپریشن ٹھیٹرس، پوسٹ آپریٹیو وارڈس، آئی سی سی یو، ایم آئی سی یو کے علاوہ ایمر جنسی وارڈس کے ساتھ ساتھ نامور فزیشن اور سرجنس کی خدمات حاصل کرتے ہوئے مریضوں کو طبی امداد بہم پہنچائی جارہی ہے۔ شاداں انتظامیہ کا یہ جذبہ خدمت کی بنیاد کا سہرا محسن ملت ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان صاحب مرحوم چیف پروموٹر شاداں گروپ آف تعلیمی ادارے جات کی دور اندیشی، جذبہ انکساری، خدمت خلق اور مسلمانوں کو تعلیم کے میدان کے ساتھ طبی شعبہ میں سطح غربت سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لئے مکمل صحتیابی کیلئے فراخدلانہ مظاہرہ کی علامت ہے ۔شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ پر ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مفت میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیمپ زور وشور سے جاری ہے جہاں پر سینکڑوں مریض روزآنہ علاج و معالجہ کے لئے رجوع ہورہے ہیں ۔دوران کیمپ شاداں ہاسپٹل کے تجربہ کار مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹرس اپنی گراں قدر خدمات کو روبہ عمل لاتے ہوئے مریضوں کو حتی الامکان سہولتیں فراہم کررہے ہیں ۔ کیمپ میں مفت تشخیص و علاج کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہے ۔ جبکہ ڈائیگناسٹک کی مفت سہولتیں جیسے ایکسرے ‘ ٹی بی (دق) ، این آئی سی یو ایڈمیشن ‘ لیاب انوسٹگیشن ‘ شوگر چیک اپ ‘ ای سی جی ‘ آپتھالمولوجی چیک اپ ‘ ڈنٹل چیک اپ ‘ جنرل چیک اپ ‘ جنرل سرجریز ‘ ارتھوپیڈکس‘ پیاڈیکٹرکس ‘ گیانوکالوجی ‘ ای این ٹی ‘ فزیاتھراپی ‘ ڈرماٹولوجی چک اپ ‘ سیکیاٹری چیک اپ شامل ہیں اس کے علاوہ آروگیاشری کے تحت تمام سہولتیں دستیاب ہیں ۔ مریضوں کے بے حد اصرار پر ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مفت میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کا آغاز 2؍ مارچ کیا گیا جو کہ31 /مارچ تک جاری رہیگا ۔جس کے اوقات کارصبح 9 تا ایک بجے دن اور دوپہر 2 تا شام 5بجے رکھے گئے ہیں۔ کیمپ سے نہ صرف شہر حیدرآباد ، رنگاریڈی بلکہ اطراف و اکناف کے اضلاع کے علاوہ کرناٹک اور مہاراشٹرا کے ہزاروں مریض استفادہ کررہے ہیں۔ شاداں ہاسپٹل پیران چیرو ، حمایت ساگر روڈ فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ،جناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی اور ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج، ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈریسرچ سنٹر کررہے ہیں۔ اس کیمپ سے مفت استفادہ کرنے والے مریضوں کو علاج کے ساتھ ادویات ، ناشتہ اور رات کے کھانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ گلوکوس، شوگر، مکمل خون کا معائنہ، سی ٹی اسکیان، ایکسرے، الٹراسائونڈ ،بائیو کیمسٹری اور پتھیالوجی کے ٹسٹ بھی شامل ہیں۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت شاداں اور ڈاکٹر وی آر کے دواخانوں میں تقریباً دیڑھ تا دو لاکھ مریضوں کی تشخیص و علاج کرنے کے علاوہ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں ۔ ڈاکٹر موہن ومشی ماہر آنکولوجی کینسر ہاسپٹل مینجنگ ڈائرکٹر کارپوریٹ ہاسپٹل جوبلی ہلز نے اپنی خدمات شاداں ہاسپٹل کے لئے بہم پہنچانے کی پیشکش کی ہے اس کے علاوہ سوپر اسپشیالیٹی کلینکس اینڈ کنسلٹنٹ ڈاکٹرس نے مفت تشخیص اور مفت علاج کے لئے خدمات ۔ اس میگا ہیلت کیمپ کے دوران 20ہزار سے زائد مریضوں کا آئوٹ پیشنٹ کی حیثیت سے علاج کیا گیا۔ مفت ادویات، خوراک کے علاوہ آئی سی سی یو‘ ایم آئی سی یو‘ این آر سی یو‘ آر آئی سی یو‘ ایس آئی سی یو کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔1680 سرجریز مختلف شعبہ جات میں کی گئیں۔ 42,197 لیاب انوٹسی گیشن کئے گئے۔ ان میں بائیو کیمسٹری 15860، ہیماٹولوجی 16480 سیرولوجی 7897 اور 5600 ریڈیالوجیکل ٹسٹ کروائے گئے۔ 2860ایکسرے، 632سی ٹی اسکان، 942 الٹراسائونڈ، 98میموگرافی، 60بیریم میل اور 2Dایکو 232کروائے گئے۔عوام کی سہولت کے لیئے 24 گھنٹے ہیلپ لائن نمبرس 9849651516، 9849652786، 9849019535، 9000988544پر ربط کریں ۔