ڈاکٹر محمد فصیح الدین علی خاں کا ادارہ ’سیاست‘ سے اظہار تشکر

حیدرآباد۔/24جنوری، ( راست ) ڈاکٹر محمدفصیح الدین علی خان نے انڈو برٹش مسلم ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( برطانیہ ) کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر بحیثیت فاؤنڈر چیرمین نے ادارہ ’سیاست‘ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12سال سے اسکالر شپس کی تشہیر اور تقسیم میں فاؤنڈیشن کو تعاون کیا ہے۔ ’سیاست‘ کی توسط سے بھی ان ہزاروں طلباء اور طالبات اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ اداکرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں جنہوں نے فاؤنڈیشن کی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا۔فاؤنڈیشن کا مقصد مسلمانوں میں تعلیمی شعور بیدار کرنا اور ذہین اور مستحق طلباء اور طالبات کی ہمت افزائی کرنا ہے۔