ڈاکٹر محمد اشفاق چاند صدر شعبہ فارسی عثمانیہ یونیورسٹی مقرر

حیدرآباد 17 اگسٹ (پریس نوٹ) رجسٹرار یونیورسٹی ہذا نے 31 جولائی 2014 ء کو ڈاکٹر محمد اشفاق چاند کو عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ فارسی میں صدر شعبہ فارسی مقرر کرتے ہوئے تقرری کے احکامات جاری کئے اور ڈاکٹر محمد اشفاق چاند نے اسی روز صدر شعبہ کی حیثیت سے جائزہ لیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ڈاکٹر محمد اشفاق چاند نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی سے فارسی زبان و ادب میں ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی تکمیل کی اور آپ نے یو جی سی کے ذریعہ منعقد کیا جانے والا قومی اہلیتی ٹسٹ 2001 ء میں جے آر ایف / ایس آر ایف بھی کامیاب کیا۔