اترپردیش، مہاراشٹرا اور کرناٹک کے شاعر و ادیب کی شرکت
حیدرآباد 5 اپریل (راست) سید یوسف علی بابا معتمد عمومی لٹریری اینڈ کلچرل فورم محبوب نگر حیدرآباد کے بموجب 11 اپریل کو 11 ساعت صبح اُردو ہال گلشن حبیب حمایت نگر ایک بین الریاستی سمینار بعنوان ڈاکٹر قطب سرشار کا تخلیقی سفر نصف صدی کے تناظر میں مقرر ہے۔ جس میں شہر حیدرآباد دانشوروں کے علاوہ گلبرگہ اودگیری اور ایوت محل کے تنقید نگار شرکت کریں گے۔ سمینار کے دو اجلاس ہوں گے۔ پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اُردو جامعہ عثمانیہ کریں گی۔ پروفیسر ایس اے شکور ناظم تلنگانہ اسٹیٹ اُردو اکیڈیمی، پروفیسر خالد سعید، جناب مضطر مجاز، ڈاکٹر قطب سرشار، ڈاکٹر یوسف اعظمی، سردار سلیم، جناب صابر سیوانی مہمان خصوصی ہوں گے۔ اُردو انگریزی صحافی و ادب شناس جناب نجم الغازی خطبہ استقبالیہ دیں گے۔ سید یوسف بابا ڈاکٹر قطب سرشار کی گلپوشی کریں گے۔ ڈاکٹر محمد عظیم الدین بخش تقریب استقبالیہ کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ نوجوان ادیب ڈاکٹر عبدالعزیز سہیل نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس دوم کی صدارت نامور محقق و استاذ جامعہ ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز اورینٹل لینگویجس اُردو عثمانیہ یونیورسٹی کریں گے۔ ڈاکٹر م ۔ ق ۔ سلیم اور ڈاکٹر مقبول معاون صدر ہوں گے۔ ڈاکٹر عبدالرب استاذ ڈاکٹر عابد معز اور میر فاروق علی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ محترمہ عائشہ بیگم، وسیم احمد، محمد عبدالنعیم اور صادق حسین مقالے پیش کریں گے۔ دوسرے اجلاس کے بعد جناب مضطر مجاز کی زیرصدارت مشاعرہ ہوگا۔ جناب اسد ثنائی، سردار سلیم، ڈاکٹر فاروق شکیل، ستار صدیقی، خالد سعید مہمانان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر مسعود جعفری، انور سلیم، کامل حیدرآبادی، ڈاکٹر قطب سرشار، تسنیم جوہر ارجمند، بابو نصرت، ریحانہ آصف، شاہد عدیلی، چچا پالموری، فرید سحر، ممتاز سلطانہ، سہیل عظیم، تجمل اظہر اور ڈاکٹر فریدالدین صادق کے علاوہ ڈاکٹر عبدالعزیز سہیل اور ایوت محل مہاراشٹرا کے شاعر جناب فیاض احسن کلام سنائیں گے۔ نامور شاعرہ محترمہ تسنیم جوہر نظامت کے فرائض انجام دیں گی۔ سید یوسف علی بابا اسماعیل، چچا پالموری اور ارکان لٹریری اینڈ کلچرل فورم ادب دوستوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔