ڈاکٹر عبدالقیوم کی نئی کتاب ’ ’ تقابلی حکومتیں ‘‘ کی اشاعت

حیدرآباد۔/16نومبر، ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر عبدالقیوم اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سیاسیات و نظم و نسق عامہ، مانو کی نئی کتاب ’’ تقابلی حکومتیں‘‘ بہت جلد منظر عام پر آرہی ہے۔ موصوف کی گزشتہ بارہ سال کے دوران یہ پندرہویں نصابی کتاب ہے۔ اس کتاب میں ایشیا، یوروپ اور امریکہ کے 17ممالک کی حکومتوں اور ان کے سیاسی نظام کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ مسلم ممالک افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکی، مالدیپ، ملائیشیا اور سعودی عرب کے علاوہ برطانیہ، فرانس، سوئزر لینڈ، امریکہ اور جنوبی ایشیاء خصوصاً سارک ممالک کے سیاسی نظام کا مطالعہ بھی اس کتاب میں شامل ہے۔ یہ کتاب اردو ذریعہ تعلیم کے طلبہ سیاسیات و نظم و نسق عامہ کی معیاری نصابی ضرورتوں کو پورا کرتی ہے۔ گذشتہ سال شائع کتاب ’ تقابلی سیاست ‘ مختصر عرصہ میں کافی مقبول ہوئی ہے۔ یہ کتاب نصابی ضرورتوں کے علاوہ عام مطالعہ کیلئے بھی کافی دلچسپ ثابت ہوگی۔ موصوف کی اردو زبان میں انہی علمی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش نے موصوف کو گزشتہ سال ’ کارنامہ حیات حبیب الرحمن ایوارڈ‘ برائے تعلیم و تربیت 2011 عطا کیا ہے۔