ڈاکٹر شہزادی سلطانہ پرنسپل نظامیہ طبی کالج مقرر

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر شہزادی سلطانہ ریڈر ، پی جی ڈپارٹمنٹ قبالت و امراض نسواں گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج کو کمشنر محکمہ آیوش حکومت تلنگانہ ڈاکٹر اے راجندر نے پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج مقرر کیا ہے ۔ ڈاکٹر شہزادی سلطانہ نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ ڈاکٹر شہزادی سلطانہ 1991 میں محکمہ آیوش سے وابستہ ہوئیں اور 1994 میں بحیثیت لکچرر گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج مقرر ہوئیں ۔ سال 2000 ء میں اسسٹنٹ پروفیسر 2007 ء میں ریڈر پی جی پر ترقی حاصل کی ۔ ڈاکٹر شہزادی سلطانہ نے کئی پی جی اسکالر کی گائیڈ رہ چکی ہیں ۔ وہ جناب محمد خواجہ مرحوم موظف لکچرر کالج آف فزیکل ایجوکیشن کی دختر ہیں جب کہ ڈاکٹر محمد اسماعیل ڈپٹی ڈائرکٹر سنٹرل کونسل ریسرچ برائے یونانی میڈیسن چینائی اور ڈاکٹر بی بی زینب پرنسپل ین ٹی آر ڈگری کالج برائے خواتین محبوب نگر کی ہمشیرہ ہیں ۔ ڈاکٹر شہزادی سلطانہ ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس وجئے واڑہ کی بورڈ آف اسٹڈیز کی ممبر بھی ہیں ۔۔