حیدرآباد ۔25 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ سے ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر راجیا کو علیحدہ کردینے کے بعد کابینی قلمدانوں میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے معمولی ردوبدل کیا اور ڈاکٹر راجیا کا قلمدان صحت و طبابت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے سپرد کیا جوکہ فی الوقت وزیر توانائی کا قلمدان رکھتے تھے۔ ڈپٹی چیف منسٹر عہدہ پر وزارتی حلف لینے والے مسٹر کے سری ہری کو فائز کرتے ہوئے انہیں وزیر تعلیم کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ وزارت تعلیم کا قلمدان رکھنے والے مسٹر جگدیش ریڈی کو وزیر توانائی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔