ڈاکٹر سیدہ اصفیہ تمکین کو یم بی بی ایس کے دوران 15 گولڈ مڈلس

جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں تہنیت اور ایم ڈی کرنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر اصفیہ تمکین نے ایم بی بی ایس کی تکمیل اور یونیورسٹی آف ہیلت سائنس وجئے واڑہ کے تحت گورنر کے ہاتھوں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے ڈاکٹر اصفیہ کو ایم بی بی ایس کے دوران جملہ 15 گولڈ میڈل کے حصول پر تہنیت پیش کی ۔ اور مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایم ڈی کے لیے کونسلنگ میں شرکت کریں ۔ ریاست کی تقسیم کے بعد علاقہ تلنگانہ میں شاندار مواقع ہیں اور ایم ڈی کے ذریعہ جہاں اعلیٰ تعلیم کا حصول ہوگا وہیں پر اسپلائیزیشن کے ذریعہ ماہر ڈاکٹر بنیں گے ۔

ڈاکٹر اصفیہ نے اپنی والدہ سیدہ اسریٰ اشفاق کے ہمراہ جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست سے ملاقات کی ۔ یہ ہونہار طالبہ ادارہ سیاست کے ایر انڈیا رینک اینڈ بولڈ ایوارڈ کی انعام یافتہ ہے جن کو سنگاپور کا ٹکٹ ملا تھا اور سیاست کی قاری یہ پہلی طالبہ ہیں جو ایرانڈیا رینک ایوارڈ حاصل کیا ۔ کیرئیر کونسلر ایم اے حمید نے ایم ڈی ایم ایس میں داخلے کے لیے اے پی پوسٹ گریجویشن میڈیکل انٹرنس ٹسٹ اور پی جی کی نشستوں اور کونسلنگ کے طریقہ کار کو بتلاتے ہوئے مشورہ دیا ۔ ڈاکٹر اصفیہ ، جناب سید اشفاق احمد ( آغا پورہ ) کی ہونہار صاحبزادی ہیں ۔۔

ایم اے ( اردو ) عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : ایم اے ( اردو ) عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے کے خواہش مند طلباء وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تعلیمی سال 2014-15 اکیڈیمی سال کے لیے ڈائرکٹر پی جی اڈمیشنس کی جانب سے ادخال انٹرنس فارمس عثمانیہ یونیورسٹی کے ویب سائٹ osmania.ac.in یا ouadmissions.com پر راست خانہ پری کی جاسکتی ہے ۔ جس کی آخری تاریخ 9 مئی مقرر ہے ۔ انٹرنس امتحان کی فیس مبلغ 350 ہے ۔ اے پی آن لائن سے ادا کرنے پر مذکورہ فارم کی خانہ پری کی جاسکے گی ۔ ایم اے ( اردو ) میں داخلے کے لیے کوئی بھی گریجویٹ جس کی گریجویشن کی سطح پر زبان دوم اردو رہی ہو ۔ ایم اے ( اردو ) میں داخلے کا اہل ہوگا ۔ ڈسٹنس ایجوکیشن یا اوپن یونیورسٹی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی یا امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سے گریجویشن کی تکمیل کرنے والے طلباء وطالبات بھی درخواست دے سکتے ہیں ۔۔