حیدرآباد۔ یکم مئی (سیاست نیوز) ڈاکٹر این وی رمنا راؤ کنوینر ایمسیٹ 2016ء جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کینئے ریکٹر ہوں گے۔ انچارج وائس چانسلر جواہر لال نہرو ٹیکنالوجی یونیورسٹی شریمتی شیلجا رام ایئر نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر رمنا راؤ اب ایمسیٹ کنوینر 2016ء ہیں۔ انہوں نے پولیس رکروٹمنٹ ٹسٹ کیلئے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے اہم رول ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر رمنا راؤ جے این ٹی یو کوکٹ پلی انجینئرنگ کالج کے پرنسپال جے این ٹی یو رجسٹرار کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ موجودہ ریکٹر جے این ٹی یو ٹی کشن کمار ریڈی 30 اپریل کو سبکدوش ہوئے جس پر شریمتی شیلجا رام ایئر نے ڈاکٹر رمنا راؤ ریکٹر مقرر کرنے احکامات جاری کئے۔