۔۔21 ، 22 ، 23 جولائی کو اردو ہال میں مقرر ، سرکردہ شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( راست ) : انجمن ترقی پسند مصنفین ریاست تلنگانہ کے زیر اہتمام ممتاز کمیونسٹ رہنما اور اردو تحریک کے قائد ڈاکٹر راج بہادر گوڑ کی صدی تقاریب 21 ، 22 ، 23 جولائی کو اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوں گی ۔ افتتاحی تقریب 21 جولائی کو 5 بجے شام منعقد ہوگی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و صدر استقبالیہ کمیٹی مہمانوں کا خیر مقدم کریں گے ۔ جناب این نرسمہا ریڈی ریاستی وزیر داخلہ بحیثیت مہمان شرکت کریں گے ۔ پروفیسر بیگ احساس صدر انجمن ترقی پسند مصنفین ریاست تلنگانہ صدارت کریں گے ۔ جناب کے رمنا چاری ( آئی اے ایس ) ، جناب بی نرسنگ راؤ ، جناب سدھاکر ریڈی ( جنرل سکریٹری سی پی آئی ) ، رانی اندرا دیوی ، من راج گیرجی ، جناب راجند راجن ( جنرل سکریٹری کل ہند انجمن ترقی پسند مصنفین ) پروفیسر ایس وی ستیہ نارائنا ( وائس چانسلر پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی ) ، جناب احمد عالم خاں ، پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی ، جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ فاضل مقررین میں پدم شری مجتبیٰ حسین ، جناب علی جاوید ، جناب شمیم فیضی ، جناب سید عزیز پاشاہ اور محترمہ تمارا گوڑ شامل ہیں ۔ جناب ایس اے رؤف جنرل سکریٹری انجمن ترقی پسند مصنفین تلنگانہ اظہار تشکر کریں گے ۔ افتتاحی تقریب کے بعد محفل غزل منعقد ہوگی ۔ جس میں بورواگرو ، سنگیتا مترا ، جیکب اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ تسنیم جوہر اور فرید ضیائی کنوینر ہوں گے ۔ 22 جولائی صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک سمینار منعقد ہوگا ۔ جس کے دو سیشن ہوں گے ۔ پہلے سیشن کا عنوان راج بہادر گوڑ کی ادبی خدمات اور دوسرے سیشن کا عنوان عصری سماجی و سیاسی منظر نامہ اور راج بہادر گوڑ کی وراثت ہوگا ۔ 23 جولائی کو 6-30 بجے شام مشاعرہ ہوگا ۔ مہمانان اعزازی میں جناب راج کمار گوڑ ( بھائی ) ، ڈاکٹر اودیش رانی ( بہن ) ، جناب پربھاکر للن ( بیٹا ) اور ڈاکٹر تمارا گوڑ (بیٹی ) کے علاوہ رحمن جامی ہوں گے ۔ جناب تجمل اظہر ، معتمد انجمن و کنوینر مشاعرہ ہوں گے ۔ جناب ایس اے رؤف نے ان تینوں اجلاس میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔