حیدرآباد ۔ 26 نومبر (پریس نوٹ) ایوان فنکار کے زیراہتمام ڈاکٹر جاوید کمال کی کتاب ’’ہوے مر کے ہم جو رسواء‘‘ کی رسم اجراء تقریب 27 نومبرکو شام 6 بجے اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگی۔ صدارت جناب محمد عبدالرحیم خاں معتمد انجمن ترقی اردو تلنگانہ کریں گے جبکہ رسم اجراء پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری؍ ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی انجام دیں گے۔ پروفیسر فاطمہ پروین، پروفیسر وہاب قیصر، پروفیسر انیس قمر ناندیڑ، پروفیسر تاتار خاں، ڈاکٹر ممتاز مہدی اور محترمہ قمر جمالی مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ بعدازاں مزاحیہ مشاعرہ ہوگا۔ ڈاکٹر معین امر بمبو، یوسف الدین یوسف، لطیف الدین لطیف، ڈاکٹر فریدالدین صادق اور جناب فرید سحر مزاحیہ کلام پیش کریں گے۔ محبوب خاں اصغر مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ ڈاکٹر معین امر بمبو مصنف کا تعارف پیش کریں گے۔ نظامت ڈاکٹر حمیرہ سعید کی ہوگی۔ ’’غزل کا سفر‘‘ کے فنکاروں کی تہنیت بھی ہوگی۔