ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ایم بی اے کورس میں داخلے

تلنگانہ و آندھرا پردیش کے لیے علحدہ علحدہ آئی سیٹ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ریاست تلنگانہ کے ایسے امیدوار جو کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی (حیدرآباد ) سے ایم بی اے کورس کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں چاہئے کہ وہ تلنگانہ اسٹیٹ انٹیگریٹیڈ کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس آئی سیٹ ) میں شرکت کریں ۔ جس کے لیے آن لائن فارم داخل کیا جانا چاہئے ۔ دیرینہ فیس 2 ہزار روپئے کے ساتھ ( 250 رجسٹریشن فیس ) کے ساتھ ادخال فارم کی آخری تاریخ 25 اپریل مقرر ہے جب کہ 26 اپریل تا 2 مئی کے درمیان 5 ہزار روپئے دیرینہ فیس ( 250 رجسٹریشن فیس ) اور 3 تا 18 مئی کے درمیان 10 ہزار روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری اور قطعی تاریخ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹس tsicet.org ، kakatiya.ac.in ، tsche.org ملاحظہ کریں ۔ یونیورسٹی ہذا کے بموجب ٹی ایس آئی سیٹ 2015 مئی کی 22 تاریخ کو صبح 10 تا 12-30 بجے دن کے درمیان منعقد ہوگا ۔۔