ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اہلیتی امتحان کے فارم داخل کرنے کی 14 مارچ آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( راست ) : کوآرڈینٹر پرسنس شاہکار کالج اسٹڈی سنٹر پرانی حویلی کی اطلاع کے بموجب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ( اردو و انگلش میڈیم ) سال اول میں داخلہ کے لیے 12 اپریل کو اہلیتی امتحان مقرر ہے ۔ کسی رسمی تعلیمی قابلیت کے بغیر ایسے امیدوار جن کی عمر 18 سال مکمل ہو وہ اس امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ اہلیتی امتحان کے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 مارچ ہے ۔ آن لائن کی سہولت پرنسس شاہکار کالج اسٹڈی سنٹر پرانی حویلی پر دستیاب ہے ۔ پرنسس شاہکار کالج خواتین کے لیے مختص ہے جہاں ہر اتوار کو بی اے ، بی کام کی کونسلنگ کلاسیس ہوتی ہیں ۔ داخلہ کے خواہش مند امیدوار ایک عدد فوٹو ، ایس ایس سی میمو یا برتھ سرٹیفیکٹ کے ساتھ ربط کرسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن فیس 200 روپئے ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848227087 پر کال کرسکتے ہیں ۔۔