ڈاکٹر اے کے رائے اٹامک منیرلس ڈائرکٹوریٹ فار ایکسپلوریشن اینڈ ریسرچ کے نئے ڈائرکٹر

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ممتاز سائنس دان ڈاکٹر اے کے رائے نے کل ڈائرکٹر اٹامک منیرلس ڈائرکٹوریٹ فار ایکسپلوریشن اینڈ ریسرچ ( اے ایم ڈی ) ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی ( ڈی اے ای ) ، حیدرآباد کے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ۔ وہ پی ایس پریہر کے جانشین ہوں گے جو 31 دسمبر 2015 کو سبکدوش ہوئے ہیں ۔ سابق میں ڈاکٹر رائے ایڈیشنل ڈائرکٹر اے ایم ڈی حیدرآباد کے عہدہ پر فائز تھے ۔ ڈاکٹر رائے نے بنارس ہندو یونیورسٹی ، وارانسی سے جیالوجی میں ماسٹرس ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1979 میں اٹامک منیرلس ڈائرکٹوریٹ فار ایکسپلوریشن اینڈ ریسرچ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔۔