ڈاکٹر اے اے خان اور ڈاکٹر یونس نظر الحق کوکلکٹر کے توصیف نامے

اے پی یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن کی مبارکبادی

حیدرآباد۔/22فبروری، ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر محمد سلیم ریاستی صدر اے پی یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن نے ایک مشترکہ صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عوام میں یونانی طریقہ علاج کی بیداری کے لئے ڈاکٹر اے اے خان میڈیکل آفیسر گورنمنٹ یونانی ڈسپنسری آلاگڈپہ اور ڈاکٹر محمد یونس نظرالحق میڈیکل آفیسر ( این آر ایچ ایم ) گورنمنٹ یونانی ڈسپنسری گنڈالہ ضلع نلگنڈہ نے ضلع کے رورل، اربن اور ٹرائیبل مقامات پر کئی مفت میگا یونانی طبی کیمپس منعقد کیا۔ محکمہ آیوش میں ڈاکٹر اے اے خان واحد میڈیکل آفیسر ہیں جنہوں نے شعبہ یونانی میں سب سے زیادہ میڈیکل کیمپس منعقد کئے۔ ان کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ریجنل ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ آیوش زونIV حیدرآباد نے توصیف نامہ دینے کیلئے ضلع کلکٹر نلگنڈہ کو ان کے نام کی سفارش کرنے پر جناب چرنجیوی ضلع کلکٹر نلگنڈہ نے ڈاکٹر خان اور ڈاکٹر یونس نظرالحق کو اپنے کیمپ آفس میں آج توصیف نامہ عطاء کئے۔ اس موقع پر مسرس احمد کلیم اقلیتی قائد، فلاح ملت ایجوکیشنل سوسائٹی نلگنڈہ کے جناب رئیس ایم اے قدیر وکیل و مشیر، جناب محیط اللہ کرسپانڈنٹ رینبو پبلک اسکول نلگنڈہ اور جناب ایم اے پرویز شریک معتمد تلنگانہ مسلم میوا موجود تھے۔ اے پی یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر ایم اے فہیم، شریک معتمد ڈاکٹر محمد مکرم اور ڈاکٹر لئیق الرحمن خازن، ڈاکٹر پی ایم ڈی حسن احمد آرگنائزنگ سکریٹری، ڈاکٹر صدر الدین شاہد اراکین، ڈاکٹر لطف علی صدیقی، ڈاکٹر محمد مصطفے شریف، ڈاکٹر سعد اللہ خان، ڈاکٹر میر یوسف علی ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی محکمہ آیوش، ڈاکٹر محمد رفیع احمد سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل نے انہیں مبارکبادپیش کی۔