ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ پر یوم جمہوریہ تقریب

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ آف تلنگانہ میں آج 69 ویں یوم جمہوریہ تقریب منائی گئی ۔ جس میں عہدیداروں ، فیکلٹی ، اسٹاف اور ٹرینیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بی پی آچاریہ نے قومی پرچم ترنگا لہرایا ۔ اس موقع پر قومی ترانہ کے علاوہ حب الوطنی کے گیت پیش کئے گئے ۔ ڈاکٹر آچاریہ نے کہا کہ دستور میں انصاف ، آزادی ، مساوات اور بھائی چارہ پر توجہ دی گئی ہے ۔ ہندوستان کا دستور ، جو تمام کامیاب جمہوریتوں کا بہترین دستور ہے ۔ دنیا بھر میں تحریک کا ایک ذریعہ بن گیا ہے ۔ ڈاکٹر آچاریہ نے کہا کہ ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ پر پورے ملک کے آل انڈیا سروسیس اور سنٹرل سروسیس آفیسرس کو ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ملازمین کی ٹریننگ اور ڈیولپمنٹ پر مساوی اہمیت دیتا ہے ۔۔