ڈاکٹر ام سماء خیر اور ڈاکٹر شیخ رقیہ بانو کی آج تہنیتی تقریب

جناب زاہد علی خاں صدارت کرینگے
دفتر سیاست میں مقرر

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ڈاکٹر ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کی جانب سے حکیم سجاد گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ڈاکٹر ام سماء خیر اور ڈاکٹر شیخ رقیہ بانو کو یونانی کورس میں گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج اور ڈاکٹر عبدالحق یونانی میڈیکل کالج میں ٹاپر کرنے پر تہنیتی تقریب کا بروز جمعرات 28 اپریل 4 بجے بمقام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر شہزادی فاطمہ پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج حیدرآباد اور ماہر طبیب حکیم یم اے سجاد مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر ، ڈاکٹر یم اے مجیب ، جناب ایم اے حمید ، جناب خالد محی الدین اسد کنوینرس نے تمام اطباء ، ریسرچ اسکالرس ، اساتذہ اور ڈاکٹرز سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔