نئی دہلی ؍ ممبئی6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر رامناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں قوم نے آج دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن کی 62 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی، صدر کانگریس راہول گاندھی کے بشمول مختلف قائدین نے بھی خراج پیش کیا ہے۔ممبئی میں ہزارہا لوگوں نے چیتیہ بھومی پر جمع ہوکر اپنے لیڈر کو یاد کیا، جو وسطی ممبئی میں عظیم دلت لیڈر کی آخری رسومات کا مقام ہے۔