تعلیمی سال 2014-15 سے سرٹیفیکٹ ، ڈپلومہ کورسیس کا آغاز ہوگا ، ایس ایس سی ، انٹر داخلے کے اہل
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے اب مختلف پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلت کورسیس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ ہیلت کے شعبہ میں بڑھتی مانگ اور جاب مواقع کے پیش نظر یہ کورسس شروع کئے جارہے ہیں ۔ ڈاکٹر اجئے مشرا وائس چانسلر اور پرنسپال سکریٹری ، ہائر ایجوکیشن نے 4 سرٹیفیکٹ کورسیس ، 4 ڈپلومہ کورسیس اور 5 بیچلر ڈگری پروگرامس شروع کرنے کی تجاویز کو منظوری دے دی ۔ یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر پی سدھاکر کے مطابق اس سلسلہ میں میڈون انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے اور ان کورسس کا آغاز تعلیمی سال 2014-15 سے ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خاں ، ڈائرکٹر اکیڈیمکس میڈون انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نے اس اقدام کے لیے ڈاکٹر اجئے مشرا سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس سے نوجوانوں کے خواب پورے ہوں گے ۔ کیوں کہ اس شعبہ میں سرٹیفائیڈ ٹرینڈ میان پاور کی کافی مانگ ہے اور ان کے لیے ملک اور بیرون ملک جابس کے اچھے مواقع ہیں ۔ سرٹیفیکٹ کورسیس ہیں : 1 سرٹیفیکٹ ان اسسٹنٹ ڈئیلائسس ٹیکنیشن ۔ 2 سرٹیفیکٹ ان اسسٹنٹ ایمرجنسی میڈیکل ٹکنیشن ، 3 سرٹیفیکٹ ان اسسٹنٹ میڈیکل امیجنگ ٹکنیشن ، 4 سرٹیفیکٹ ان اسسٹنٹ میڈیکل لیبارٹری ٹکنیشن ۔ ڈپلومہ کورسیس ہیں ۔ 1 ڈپلومہ ان انیستھیشیا ٹکنیشن ۔ 2 ڈپلومہ ان ڈئیلائسس ٹکنیشن ۔ 3 ڈپلومہ ان ایمرجنسی میڈیکل ٹکنیشن ۔ 4 ڈپلومہ ان میڈیکل امیجنگ ٹکنیشن ۔ یہ پروگرامس تعلیمی سال 2014-15 سے شروع ہوں گے ۔ ایس ایس سی / انٹر یا مماثل کامیاب امیدوار اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ہر کورس کے لیے نشستیں محدود ہوں گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177810638 پر ربط کریں ۔۔