ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کا 17 اپریل کو اہلیتی ٹسٹ

ڈگری سال اول میں داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی 31 مارچ آخری تاریخ
حیدرآباد 27 مارچ (پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کی جانب سے کوئی رسمی تعلیم نہ رکھنے والوں کے لئے تعلیمی سال 2016-17 ء کے لئے انگلش میڈیم، تلگو میڈیم اور اردو میڈیم میں تین سالہ ڈگری کورسیس (بی اے، بی کام اور بی ایس سی) کے سال اول میں داخلہ کے لئے اہلیتی ٹسٹ (انٹرنس ٹسٹ) 17 اپریل 2016 ء (اتوار) کو منعقد کیا جائے گا۔ اہلیتی ٹسٹ تحریر کرنے کے لئے امیدواروں کی عمر یکم جولائی 2016 ء کو 18 سال ہونی چاہئے۔ امیدواروں کو ان کے نام اور دیگر تفصیلات کا رجسٹریشن اے پی آن لائن سنٹرس یا یونیورسٹی ویب سائیٹ پر کرنا ہوگا۔ رجسٹریشن و انٹرنس ٹسٹ فیس 210 روپئے ہے یا یونیورسٹی ویب سائٹ www.braouonline.in کے ذریعہ ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ 200 روپئے ادا کریں۔ اہلیتی ٹسٹ 2016 ء کا انفارمیشن بروچر یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر (نمبر۔ 129) ویویکانندا گورنمنٹ ڈگری کالج، ودیا نگر، اڈیکمیٹ مین روڈ حیدرآباد سے مفت جاری کیا جائے گا۔ کسی مدد اور وضاحت طلبی کے لئے امیدواروں سے خواہش کی جاتی ہے کہ اسٹڈی سنٹر آفس (نمبر ۔ 129) سے ربط کریں۔ اس ٹسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ دیرینہ فیس کے بغیر 31 مارچ 2016 ء مقرر ہے۔